حفاظت قرآن مجید اور مستشرقین
حفاظت قرآن مجید اور مستشرقین کے ابتدائی حصہ میں تحریک استشراق کے پس منظر، اس کی تاریخ اور مستشرقین کے اصول تحقیق کا جائزہ لیا گیا ہے۔ وہ خود تسلیم کرتے ہیں کہ اسلام پر اظہار خیال کرتے ہوئے وہ غیر جانبدار نہیں رہ سکے۔ ان کے ماخذ کمزور، ناقابل اعتبار اور ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔ ان کے ہاں معتبر اور غیر معتبر ماخذ میں کوئی تمیز نہیں۔ بلکہ اگر تحقیق کے بنیادی مسلمہ اصولوں پر ان کی تحقیقات کو پرکھا جائے تو اسلام پر تحقیقات اس عام معیار پر بھی پوری نہیں اترتیں۔ اس کتاب میں قرآن مجید، حدیث نبویؐ، سیرت طیبہ اور تاریخ اسلام میں سے حوالوں کے ساتھ واقعاتی شواہد سے بھی مستشرقین کے موقف کی کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ان کے موقف کا رد خالص عقلی اور واقعاتی دلائل سے بھی کیا گیا ہے۔ کیونکہ وہ اسلامی نصوص کو تو تسلیم نہیں کرتے۔ اس لیے ان کے رد کے لیے واقعاتی تاریخی اور عقلی دلائل ہی کارگر ہو سکتے ہیں۔ حالانکہ انہیں اسلامی ماخذ کو بھی تسلیم کرنا چاہئے۔ کیونکہ جب وہ ان ماخذ سے حاصل شدہ مواد کو مسخ کر کے پیش کرکے اپنے موقف کی تائید کے لیے دلائل گھڑتے ہیں تو انہیں اسلامی ماخذ سے پیش کیے جانے والے دلائل جو ان کے خلاف جاتے ہیں، کو بھی قبول کرنا چاہیے۔
- Product Code: 0112
- Stock Remaining: 10
-
Rs1,300.00