توہین رسالت کا مسئلہ
یہ کتاب علامہ ابن عابدین شامیؒ کی معروف تصنیف تنبيه الولاة والحكام کا اردو ترجمہ ہے جس میں علامہ شامیؒ نے شاتم رسول کی سزا کے حوالے سے بعض حنفی علماء کی عبارات سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کا ازالہ کرتے ہوئے حسب ذیل پانچ عنوانات کے تحت امام ابوحنیفہؒ کے فقہی مذہب کی مفصل تحقیق کی ہے
۔۱) توبہ نہ کرنے کی صورت میں گستاخ رسول کے لیے سزاے موت کا وجوب
۔۲) گستاخِ رسول کو توبہ کو موقع دینے اور اس کی توبہ قبول کرنے کا حکم
۔۳) توہین رسالت کی سزا سے متعلق امام ابوحنیفہؒ کے مذہب کی تحقیق
۔۴) غیر مسلم گستاخِ رسول کا حکم
۔۵) صحابہ کی شان میں گستاخی کرنے والے کا حکم
کتاب کے تفصیلی مقدمے میں، ڈاکٹر محمد مشتاق احمد نے تعزیر وسیاسہ سے متعلق حنفی فقہ کے عمومی تصورات اور توہین رسالت سے متعلق حنفی مذہب کا تحقیقی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود قوانین کے پس منظر ، تاریخی ارتقا اور فقہی وقانونی پیچیدگیوں کا بھی مفصل تجزیہ کیا ہے۔صفحات:360
- Product Code: 0100
- Stock Remaining: 241
-
Rs800.00
Book | |
Pages | 360 |